لکھنو، ۲۰؍جون: (بی این ایس) یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کیرانہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی کے معاملے پر اپوزیشن کو دو ٹوک جواب دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ بی جے پی معاملے میںسیاست کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگے اسمبلی انتخابات ہیں، تو ایسا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نقل مکانی کے سلسلے میں
روزگار کو بنیادی مسئلہ بتایا نہ کہ مسلمانوں کے ڈر وخوف کو۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی سماج کو تقسیم کرنا چاہتی ہے اور یوپی کی تصویر بگاڑنا چاہتی ہے۔ لوگ اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے وہاں سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کا وقت قریب ہے اسلئے بی جے پی ایسے مدعے اٹھا کر سیاسی فائدہ حاصل کرناچاہتی ہے۔